کشیدہ قامت
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - لمبے قد والا، دراز قامت، لمبا، طویل القامت۔ کوئی برا نہ کہے اس کشیدہ قامت کو یہ اور بات کہ میں ان دنوں کشیدہ ہوں ( ١٩٨١ء، ورق انتخاب، ١٠١ )
اشتقاق
فارسی زبان میں 'کشیدن' مصدر سے مشتق صیغۂ حالیہ تمام 'کَشیدَہ' کے بعد عربی زبان سے ماخوذ اسم 'قامَت' لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٠١ء کو "الف لیلہ" میں مستعمل ملتا ہے۔